جماعت اسلامی ہند یہ محسوس کرتی ہے کہ متنوع تہذیب و ثقافت کے حامل وطن
عزیزکو نفرت اور تعصب کی راہ پر لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انسانیت ، رواداری اور بھائی چارہ جیسی قدریں تیزی سے دم توڑ رہی ہیں ، یہ
صورتحال سب کے لئے انتہائی مہلک ہے اورملک کے سنجیدہ اور فکرمند شہریوں کے
لئے
لمحہ فکریہ ہے لیکن اس کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ عوام کا ایک بڑا طبقہ
اس کے خلاف ہے اور شرپسند عناصر مٹھی بھر ہیں۔مذکورہ باتیں امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری نے آج مرکز
جماعت اسلامی ہند کے کانفرنس ہال میں منعقد ماہانہ پریس کانفرنس میں
صحافیوں سے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔